لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی بورڈ اجلاس کے فیصلے سامنے آ گئے ۔ افغانستان ورکنگ گروپ کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ اشرف افغانستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کریں گے ۔ آئی سی سی نے افغانستان میں کرکٹ گورننس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم اس دوران ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتی رہے گی۔ افغانستان کی خواتین کرکٹ کو پروموٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں تعداد دس تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کوالیفائینگ ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے لئے متعدد ایسوسی ایٹ ممالک کی خواتین ٹیموں کو انٹرنیشنل سٹیٹس دیا جائے گا۔ دو سالہ عرصہ میں ہوم امپائرز استعمال کرنے کا تجربہ کامیاب قرار دیا گیا۔ اس عرصہ میں 12انٹرنیشنل امپائرز کو ٹیسٹ امپائر بننے کا موقع ملا۔ آئی سی سی نے ہوم مزید امپائرز مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔ ٹیسٹ میچ میں ریفری نیوٹرل جبکہ ایک ہوم امپائر مقرر کیا جا سکے گا۔ ون ڈے میچ میں ریفری اور ایک امپائر آئی سی سی ہوم پینل جبکہ ایک امپائر آئی سی سی پینل سے باہر سے بھی لگایا جا سکے گا۔ ٹیٹوئنٹی میچ میں میچ ریفری ہوم آئی سی سی پینل سے جبکہ امپائرز نان آئی سی سی پینل سے بھی لگائے جا سکیں گے ۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میں ماہیلہ جے وردھنے کو دوبارہ نامزد کر دیا گیا ۔ دیگر ارکان میں گیری سٹیڈ(کوچز نمائندہ), جے شاہ ممبر بورڈ نمائندہ, جوئل ولسن آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر جیمی کاکس ایم سی سی نمائندہ شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کو افتتاحی انڈر۔19ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2023 الاٹ کر دیا گیا۔