لاہور ( جنرل رپورٹر)دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی اور اس کے علاج کے حوالے سے منایا جاتا ہے ۔شالا مار ہسپتال میں قائم ون سٹاپ بریسٹ کلینک اور بزنس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور یہاں آنے والے مریضوں کو کینسر کے موذی مرض اور اس سے بچائو کی تدابیر بتائی جا رہی ہیں ۔شالامار ہسپتال کی سرجن اور ون سٹاپ بریسٹ کلینک کی انچار ج ڈاکٹر صدف اسحاق کا کہنا ہے کہ بروقت تشخیص ہو جائے تو90فیصد مریضوں کا کامیاب علاج کیا جا سکتا ہے ۔ڈاکٹر صدف نے کہا کہ خواتین کو اہر سال باقاعدہ اپنا چیک اپ کرانا چاہیے تاکہ اگر ان کو چھاتی میں کوئی گلٹی محسوس ہو رہی ہے تو اس کا مکمل معائنہ کیا جائے تاکہ سرطان کے موذی مرض سے بچا جا سکے ۔