لاہور(اپنے رپورٹر سے) جشن آزادی کے موقع پرگلشن اقبال پارک میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے خصوصی شرکت کی۔ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت محمود الرشید ، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے پودے بھی لگائے ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ لاہور کی عوام کو کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے ۔عوام پودوں کی حفاظت کریں اور انکو درخت بنا کر اپنا کردار ادا کریں ۔ علاوہ ازیں یاسر گیلانی ، حافظ ذیشان رشید ، مہر واجد ، جواد احمد قریشی اور پی ایچ اے کے دیگر افسران کے ساتھ مل کر جیلانی پارک میں جشن آزادی کا کیک کاٹا۔