لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا متنازع رن آؤٹ پر کہا ہے کہ میری غلطی تھی، ڈی کوک کو قصور وار نہیں ٹہھراتا، مجھے مڑ کے دیکھنا نہیں چاہیے تھا۔فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی افریقا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، ٹیم نے بہت محنت کی ہے جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں سے اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے بے چین تھا، ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھی پرا مید ہوں بڑی اننگز کھیلوں گا۔فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم میں لیڈر شپ کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں ان کے ساتھ بیٹنگ کرکے سیکھنے کو ملا۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ برے وقت میں جہاں تنقید ہوئی وہیں بہت سے لوگوں نے سپورٹ کیا۔