فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلا کی 72روز تک جاری رہنے والی ہڑتال گزشتہ روز ختم کر دی گئی ، تالہ بندی ختم کئے جا نے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل ہاؤس میں کیا گیا ۔ہڑتال ختم کئے جا نے کا اعلان کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یوسف اوجلہ سیشن کورٹ پہنچ گئے ، جہاں وکلا رہنمائوں کے ساتھ جوڈیشل افسرا ن نے انہیں گلدستہ پیش کیا ۔