سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایوان صنعت و تجارت میں صدر چیمبر ملک محمد اشرف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنک انڈسٹری قومی معشیت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے اور بنک سیالکوٹ کاٹیج انڈسٹری کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو زیادہ سہولتیں دیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار بنک اسلامی کے آگاہی سیمیناربرائے تجارتی امور میں حائل رکاوٹیں اور سٹیٹ بنک پاکستان کا جاری کردہ سرکولر میں خطاب کیا ۔سیمینار سے سعود شاہد خان ہیڈ ٹریڈ بزنس سروسز ، محمد مزمل خان ہیڈ ٹریڈ فنانس سروسز ، محمد سہیل امجد سیالکوٹ ایریا منیجر ،محمد اسحاق بٹ سابق صدر چیمبر آف کامرس، شیخ نوید اقبال چیئرمین ڈرائی پورٹ ، محمد ریاض قریشی نے بھی خطاب کیا۔سعود شاہد خان ہیڈ ٹریڈ بزنس سروسز ، محمد مزمل خان ہیڈ ٹریڈ فنانس سروسز ، محمد سہیل امجد سیالکوٹ ایریا منیجرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنک اسلامی پاکستان میں اسلامی لاز کے مطابق بنکاری کی سہولیات دینے والا سب سے بڑا بنک ہے ۔ اس موقع پر خرم اسلم بٹ، اسد اعجاز، میجر (ر) رفیق سیٹھی، اعجاز غوری، عالمگیر مائر اور ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔