لاہور(92 نیوزرپورٹ)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے حقائق بتادیئے ،پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے مطابق چینی کی بڑھتی قیمت کااصل ذمہ دارگنے کاٹھیکیدار مڈل مین مافیاہے ، وزارت صنعت وپیداورکی وضاحت کین کمشنرپنجاب کی معلومات پرمبنی ہے ،کرشنگ سیزن قبل ازوقت شروع کرنے کامطالبہ شوگرملزکانہیں تھا،کین کمشنر پنجاب کی خود ساختہ رپورٹس پرحکومت پنجاب نے کرشنگ کانوٹیفکیشن جاری کیا۔جنوبی پنجاب میں 10، دیگر اضلاع میں 15نومبر2020 ئکوکرشنگ سیزن لازمی قراردیاگیا،حکومت نے کین کمشنر پنجاب کی رپورٹس پرقبل ازوقت کرشنگ شروع کرادی اورکرشنگ شروع نہ کرنے پربھاری جرمانہ اور3سال قیدکی سزارکھی گئی۔قبل ازوقت کرشنگ سے گنے کی کم پیداوارہوئی اورمڈل مین نے منافع کمایا جبکہ شوگرملوں کواضافی قیمت بھی دیناپڑی اور وہ کچے گنے سے کرشنگ شروع کرنے پرمجبورہوئیں،پنجاب کاگنا سندھ جانے کی اجازت دی گئی،شوگرملز انڈسٹری کاخام مال گناہے ،گنے کی قیمت میں اتارچڑھائوبراہ راست چینی کی قیمت پراثراندازہوتاہے ،چینی کی عمومی قیمت کم کرنے کاواحد حل مڈل مین مافیاکاخاتمہ ہے ،مڈل مین کاخاتمہ اورگناصحیح قیمت پرمہیاکیاجائے ۔