لاہور( این این آئی)حکومت پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی سفارشات کا مسودہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کرے ،برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت کی پالیسیاں قابل ستائش ہیں ، تمام سیکٹرز کو نہ صرف حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے بلکہ معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے لئے جس قدر ممکن ہوسکے ساتھ بھی دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہارٹیکسٹائل ٹر یڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالمنان شیخ ،صدر راناندیم عباس اور سینئر نا ئب صدر سا جد حسین ملک نے ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رہنمائوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کئے بغیر معیشت کو سہارا نہیں دیا جا سکتا اوریہ خوش آئند ہے کہ حکومت اس جانب اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ ویت نام ،بنگلہ دیش سمیت دیگر کئی ممالک برآمدات بڑھانے میں کیسے کامیاب ہوئے ہیں اورہمیں ان ممالک کو سٹڈی کرناچاہیے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کی ستائش کرنی چاہیے۔