نیویارک( ویب ڈیسک) دفتر میں ملازمت کرنے والے افراد کو بعض اوقات چھٹی کی ضرورت پیش آجاتی ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے کچھ ملازمین تو سفید جھوٹ تک بول دیتے ہیں۔اردو زبان میں لفظ ’’سفید جھوٹ‘‘ اُس وقت استعمال کیا جاتا ہے کہ جب سامنے والا اپنی غلط بات پر رنگے ہاتھوں پکڑا جائے یا پھر ایسی بات جس کا کوئی سر پیر نہ ہو۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے بتایا کہ اُن کے ساتھ ملازمت کرنے والی خاتون نے باس کو بتایا کہ اُن کا ناخن گاڑی کے ٹائر میں آگیا جس کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ درد ہورہا ہے ۔خاتون نے لکھا کہ وہ درد کی شدت اور طبیعت ناسازی کے باعث دفتر نہیں آسکتیں جس کے بعد اُن کے باس نے ثبوت کی تصویر بھیجنے کو کہا۔خاتون نے اپنے باس کو ایک ٹائر کی ایڈیٹ تصویر بھیجی جس میں انہوں نے دکھایا کہ اُن کا ناخن ٹائر میں پھنسا ہوا ہے ۔ انہوں نے چھٹی کی درخواست کے ساتھ یہ بھی لکھا ’’چونکہ میرا ناخن بالکل سیدھا ہے اسی وجہ سے ٹائر کی جھری میں پھنس گیا‘‘ ہے ۔جس پر صارفین نے ایسے سب سے بڑا جھوٹ قرار دیا۔