اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا پورے ملک میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی ماسک ایم 95 اور دیگر حفاظتی اشیاکی زائد قیمت چارج کرنے کی شکایات پر الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی پر چھاپہ مارا اور سٹاک قبضے میں لیکر کارروائی شروع کر دی ۔ ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے بیان میں کہا بلیک مارکیٹنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے کیخلاف ڈریپ کا شکنجہ تیارہے ، وزارت کی صورتحال پر گہری نظر ہے ۔ کروناوائرس سے بچائو کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔انہوں نے ہدایت کی فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں کرونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی اشیا کا سروے کیا جائے ،کرونا سے بچائو کے حوالے سے حفاظتی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔