نیویارک( نیٹ نیوز) امریکہ میں ایک دریا سے پکڑی جانے والی قوی الجثہ اور طویل قامت مچھلی نے لوگوں کو حیران کردیا، اس کی عمر 100 سال بتائی جارہی ہے جبکہ اسکی لمبائی انسانی قد سے بھی زیادہ ہے ۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق امریکی فش اینڈ وائلڈ لائف سروس نے ڈیٹرائٹ کے دریا سے مچھلی کی ایک نایاب قسم پکڑی ہے ۔ اسٹرجن نامی اس مچھلی کا وزن 90 کلو گرام ہے جبکہ اس کی قامت 6 فٹ 10 انچ ہے ۔ وائلڈ لائف سروس کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کی عمر ممکنہ طور پر 100 سال ہوسکتی ہے۔