لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی انوسٹی گیشن خرم علی شاہ نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے تمام کیسز کی انکوائری تبدیل کر دی ۔ ذرائع کے مطابق عابد باکسر نے اپنے کیسز کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن خرم علی شاہ کو انکوائری تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی نے سابق انسپکٹر عابد باکسر کے کیسز کی تفتیش ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن بلال ظفر کے حوالے کر دی ہے ۔