لا ہو ر (کر ائم ر پو رٹر)آ ئی جی جیل خا نہ جا ت دا ہد سلیم کی ہدا یت پرڈی آئی جی جیل لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان نے گز شتہ روز سنٹرل جیل لاہور کا اچانک دورہ کیا اور جیل کی سکیورٹی ، ڈسپلن اور بالخصوص کورونا سے بچائو کے لیے کئے گئے حفاظتی انتظامات اور اقدامات کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ تما م بارکوں ، سزا ئے مو ت بلاکوں،کیچن ، جیل ہسپتال ، کورنٹین وارڈ اورپنشمنٹ بلاک کا دورہ کیا دورے کے دوران سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری کی گئیں کہ جیل میں کسی قسم کی کرپشن بر داشت نہ کی جا ئے گی۔