لا ہو ر ( کر ا ئم ر پو ر ٹر )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیرنے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے رائیونڈ اجتماع کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایس پی صدر علی رضا، ایس پی انویسٹی گیشن صدرراشد زاہد اور اے ایس پی رائیونڈ ایازبھی موجود تھے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیرنے رائیونڈ اجتماع کی مناسبت سے لگے مختلف ناکہ جات پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اورپولیس اہلکاروں کو بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس پی صدر علی رضا کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اختتامی دعا کے بعد انخلاء کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں ۔ ٹریفک وارڈنز بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دورانِ ڈیوٹی مشکوک افرا دپر کڑی نظر رکھیں۔ کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا گاڑی کو رائیونڈ اجتماع کے قریب نہ آنے دیا جائے ۔