لاہور(کامرس رپورٹر)تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے ٹی ایل پی پر پابندی کو فورا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تحریک لبیک پر سے دہشت گردی کے الزامات فوری ختم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کے وفد سے خود ملاقات کریں اور ان کی تمام مسائل کا حل نکالیں۔مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تحریک لبیک کے تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ۔اگر تحریک لبیک پاکستان کے تمام مسائل حل نہ کیے گئے تو تحریک انصاف لاہور کا ایک بڑا گروپ پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دے گا۔تمام عاشقان سے گزارش ہے کہ آج کے دن اپنے ساتھ عہد کر یں کہ یہودیوں کی بنائی ہوئی کوئی بھی پراڈکٹ کا استعمال نہیں کریں گے ۔