اسلام آباد (وقائع نگار)پی آ ئی اے کی بہتری کیلئے بزنس پلان کے تحت پہلا ایئربس 320 طیارہ رواں ماہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوجائے گا جبکہ دوسرا طیارہ اگلے ماہ کے اوائل میں پی آئی اے فلیٹ کا حصہ بنے گا۔ جس سے فضائی آپریشن اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا بہتری کیلئے اپنیبزنس پلان پر عملدر آمد جاری ہے۔