مشی گن( نیٹ نیوز) ’’خبردار! اس کتاب کے صفحوں پر لگا ہوا زہر آپ کی جان بھی لے سکتا ہے ‘‘ یہ خلاصہ ہے اس وارننگ کا جو 1874 میں ’’موت کی دیواروں کے سائے ‘‘ (Shadows from the walls of Death) کے عنوان سے شائع ہونے والی کتاب میں نمایاں طور پر لکھی ہے ۔یہ کتاب ایک امریکی سرجن اور کیمیا دان، ڈاکٹر رابرٹ ایم کیڈزی نے مشی گن سے شائع کروائی تھی۔صرف 100 صفحوں والی اس کتاب کے 86 صفحات ایسے آرائشی وال پیپرز کے نمونوں پر مشتمل ہیں جن کی تیاری میں سنکھیا (آرسینک) کا استعمال کیا گیا تھا۔