مکرمی! صدر ٹرمپ نے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے فوراً بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر امریکی جھنڈا لہرا کر گویا حملے کی کامیابی کا اعلان کیا۔ امریکہ نے ایران کو بہت ہی گہری چوٹ پہنچائی ہے، جس کا مداوا کسی بھی صورت ممکن نہیں۔ انہوں نے خطے میں ایرانی مفادات کا بہترین انداز میں تحفظ کیا، ایرانی اثر و رسوخ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اب امریکہ اور ایران کے آمنے سامنے کھڑے ہونے سے جنگ کے سائے منڈلانے لگے ہیں، ایسے وقت میں تمام ممالک کو معاملہ فہمی سے کام لینا چاہئے، اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، عالمی سطح پر اقدام اٹھانے کی اشد ضرورت ہے، یہ بات سب کو ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ دْنیا اب ایک اور خلیجی جنگ کی ہرگزمتحمل نہیں ہو سکتی۔ (جمشید عالم صدیقی لاہور)