دبئی(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں شیخ مجیب الرحمٰن کی 100 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے ایشیا الیون کا اعلان کردیا گیا جس میں کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔ڈھاکا میں 21 مارچ اور 22 مارچ کو شیڈول دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ایشیا الیون: ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شیکھر دھون، ریشبھ پانٹ، کلدیپ یادیو، محمد شامی، تھیسارا پریرا، لاستھ ملینگا، راشد خان، مجیب الرحمٰن، مستفیض الرحمٰن، تمیم اقبال، مشفق الرحیم، لٹن داس، سندیپ لیمچانے ، محموداللہ جبکہ ورلڈ الیون: الیکس ہیلز، کرس گیل، فاف ڈیوپلیسی، نیکولس پوران، برینڈن ٹیلر، جونی بیئراسٹو، کیرون پولارڈ، شیلڈن کوٹریل، لونگی نگیدی، اینڈریو ٹائی، مچل مکلیگن شامل ہیں ۔