اسلام آباد،لاہور (سپیشل رپورٹر،وقائع نگار،نمائندہ خصوصی سے ) پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان‘‘مرد مجاہد سید علی گیلانی کو عطا کر دیا گیا،یوم آزادی پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدرمملکت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا، سید علی گیلانی کیلئے ’’ نشان پاکستان‘‘ کا اعزاز حریت رہنماوَں نے وصول کیا جبکہ صدر پاکستان نے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والے 184ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے ،یہ سول ایوارڈ 23مارچ کو یوم پاکستان پر دئیے جائینگے ،سول ایوارڈ ز کورونا وائرس شہدا کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔۔ نشان امتیاز پانے والوں میں صادقین نقوی ،پروفیسر شاکر علی ، ظہور الحق (مرحوم) ، عابدہ پروین ،ڈاکٹر جمیل جالبی،محمد جمیل خان (مرحوم) احمد فراز (مرحوم) ،ہلال امتیاز پانے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی ،ڈاکٹر آصف محمود جاہ شامل ہیں ۔ ہلال قائد اعظم پانے والوں میں مسٹر جیک ما(چین) ، ستارہ پاکستان پانے والوں میں مسٹر جیونگ لی کیوں(کوریا) ، سلمیٰ عطائاللہ جان، ستارہ شجاعت پانے والوں میں جواد قمر ، صفیہ (شہید) ، حیات اللہ ،ملک سردار خان ، ممتاز خان داوڑ ، حیات اللہ خان داور ہرماز (شہید) ،ملک محمد نیاز خان ،سپاہی اختر خان ، محمد نوید صادق ،مہر محمد یاسر منظور ، شفقت اللہ ملک ،پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا (شہید) ،پروفیسر حافظ مقصود احمد ،ڈاکٹر بشیر احمد ،ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی ،ڈاکٹر محمد آصف ،ڈاکٹر شفقت اللہ ،ڈاکٹر یونس چنہ (شہید) ،ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ ،پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ،ڈاکٹر منیر خان ،ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید) ،ملک اشدر (شہید) ،ڈاکٹر محمد اخلاق (شہید) شامل ہیں ۔ ستارہ امتیاز پانے والوں میں عبد الحمید ،راجہ شاہد نذیر ، عبد المجید تلوکر ،ڈاکٹر ساجد بلوچ ، نعیم اللہ ڈار ، حیدر علی بھٹی، محمد سلیم ، امین بہادر ، فیضان منصور ، محمد انیق ،پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی ،پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف ، بشریٰ انصاری ، طلعت حسین ، محمد عمران قریشی ،محترمہ سلطانہ صدیقی ،سید فاروق قیصر ، نعیم الطاف بخاری ، عبد القادر (مرحوم) کھیل (کرکٹ)، سینئر روتھ لیوس (مرحوم) ، رانا عرفان شکیل رامے ،لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز ، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ،محترمہ سبینہ کھتری ،احمد عرفان اسلم ، عدنان اسدار علی ، پیر سید لخت اے حسنین، صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں محترمہ روتھ وینی لیکارڈل(سویڈن) ، لیاقت علی ،ڈاکٹر محمد فوزیل،ڈاکٹر کرن اقبال،ڈاکٹر قرۃ العین ، انعام الرحمٰن ، منیر احمد،ڈاکٹر شکیل عباس رفیع ،عمر اصغر ،ڈاکٹر محمد مظہر اقبال،ڈاکٹر عامر شہزاد ، زاہد نور پریچہ، سلیم اختر، ،پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ، پروفیسر ڈاکٹر رئیسہ بیگم گل، نعمت اللہ عرف نعمت سرہدی ، صائمہ شاہ عرف ریشم ، ہمایوں سعید ، سکینہ سمو ں، محمد علی شہکی ، سورائے خان ، مسٹر کرشن گی (مرحوم) ، علی ظفر ، حنا نصر اللہ ، دریاں خان ، ذوالفقار علی لنڈ، عبدالقدوس عارف(ڈاکٹر اے کیو عارف) ، محمد باقر ، شفیق فاروقی ، محمد فہیم ، سرمد صہبائی ، آصف علی خان (سنتو) ، محترمہ اندو مریم مٹھا ، محمد یوسف ، ، مہتاب محبوب ، مرزا اطہر بیگ ، اباسین یوسف زئی ،تاج محمد جویو(تاج جویو) ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ، فرحان محبوب ، محمد عرفان مانا ، حیدر علی ، مولانا طارق جمیل ، عبدالماجد قریشی ، ستارہ اول کوئڈ ازم، مسٹر ینگ یونگ(چین) ، مسٹر لی فینگرون(چین) ، مسٹر لئی منگشن ، پروفیسر ڈاکٹر سیلال سویادان(ترکی) ، ڈاکٹر طارق شفیع (مرحوم) ، میاں فیصل راشد شامل ہیں ۔ ستارہ خدمت پانے والوں میں مسٹر رچرڈ گیری ہورویٹز ، جین ٹیلر ، محمد رفیق ، فدا حسین ، علی آفتاب تارڑ ، سید شہزاد حسن ، ہارون رشید خان ، فخر الدین ، میاں خان ، محمد فہیم رضا خان ، ملک واجد خان ، مولوی گل داد خان ، ملک اسلم نور خان ، محمد رفیع (شہید ، دائود خان عالم زیب (شاہ) شامل ہیں۔ تمغہ قائد اعظم کے لئے انومت آمت (تھائی لینڈ) کو پاکستان میں خدمات کے لئے نواز ا جائے گا۔تمغہ امتیازکیلئے نامزد وزارت خارجہ کے سفارتکارجنیدرضااورسلیمان محسود بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات ہیں،دونوں نے کوروناکے دوران ووہان میں خدمات سرانجام دیں۔