لاہور (کلچرل رپورٹر ) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ہر دلعزیز اداکارہ اقرا عزیز حسین کا کہنا ہے کہ اُنہیں یاسر کی بیوی ہونے پر فخر ہے ۔ حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ہمیشہ کی طرح ان تصاویر میں بھی پاکستان شوبز کی یہ معروف جوڑی دلکش نظر آرہی ہے ۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک تصویر میں اداکارہ محبت بھری نگاہوں سے اپنے شوہر کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ اِس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے کہا کہ 'میں یاسر کی بیوی ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔