لاہور(جنرل رپورٹر ،خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کوتعریفی اسنادتقسیم کریں۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کو روناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ دریں اثنا انہوں نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور جنرل سیکرٹری علی امتیازوڑائچ سے ملاقات کی، ملاقات میں عوام کو صحت سے متعلق درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔