لاہور(سپورٹس رپورٹر)35ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری پری کوارٹرفائنل میچ میں سٹیگ کلب نے حریف شاہ فیصل کلب کو8 وکٹوں سے ہرا کر کوارٹرفائنل مرحلہ میں جگہ بنا لی۔شاہ فیصل گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں شاہ فیصل کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اووروں میں تمام کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر95 رنز بنائے ۔شاہ فیصل کلب کے کھلاڑی سٹیگ کلب کے باؤلروں کا مقابلہ نہ کر سکے ۔ غلام حیدرنے4وکٹیں حاصل کیں۔سٹیگ کلب نے مطلوبہ ہدف15.5اووروں میں2 وکٹوں کے نقصان پر99 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔عمر بٹ53 اور جنید علی نے 36رنز بنائے ۔عرفان فاضل اور علی منظور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔عمر بٹ اور غلام حیدر کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔