جموں(این این آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی ٹاڈا عدالت نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کیخلاف بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل کے حوالے سے درج جھوٹے مقدمے کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے سماعت کے دوران دلائل اور جوابی دلائل سنے جس کے بعد اگلی سماعت 3دسمبرمقرر کی گئی ہے ۔ یاسین ملک اس وقت ایک اور جھوٹے مقدمے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں نظربندہیں اور انہیں ٹاڈا عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔ ان کیخلاف یہ جھوٹا مقدمہ 30سال پہلے درج کیا گیا تھا۔ بھارتی سی بی آئی نے ٹاڈا عدالت میں یاسین ملک کیخلاف دو چارج شیٹ پیش کی ہیں۔