لاہور(نامہ نگار خصوصی) پی آئی اے کے تمام پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار دینے کے حوالے سے بیان پروفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کو لیگل نوٹس ارسال کر دیا گیا۔رانا نعمان نے اپنے وکیل محمد مدثر چودھری کے ذریعے وزیر ہوا بازی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر کے بیان سے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔پی آئی اے کے 14 پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار پائیں۔پوری دنیا نے پی آئی اے کی فلائٹس کو مکمل طور پر بند کر دیا ۔پاکستان کو وفاقی وزیر کے بیان سے کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے ۔وفاقی وزیر 15 دن میں قوم سے معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔