اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے قراردیا ہے کہ میں نے بنی گالا کیس میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اہلیت اور صلاحیت نہ ہونے کی بات کی تھی جس کو حکومت سے منسوب کردیاگیا، عدالتی کارروائی کی ریکارڈنگ موجود ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بنی گالا تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس میں چیف جسٹس نے سی ڈی اے سے متعلق ریمارکس دیئے تھے ۔