مکرمی !میں آپ کے موقر روز نامے کی وساطت سے چیف ٹریفک آفسیر سید حمادعابد صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ملتان روڑ پر چوک یتیم خانہ سٹاپ پر ٹریفک اژدھام کا معائنہ خود کریں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جو تجربہ کیا جا رہا ہے وہ عوام کے لیے درد سر بن گیا ہے جس کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں کہ ٹریفک پولیس نے شیرا کوٹ نیازی بس اڈہ سے آنے والی ٹریفک جو کہ سکیم موڑ کی طرف مڑتی ہے۔اس ٹریفک کو جانے والے راستے کے آگے بیئرئرلگا کر بند کر دیا ہے اور اس ٹریفک کا رخ چوک یتیم خانہ سے بائیں جانب موڑ کر چند قدم کے فاصلے پر یو ٹرن لے کر ٹھوکر نیاز بیگ،سکیم موڑ جانے کے لیے کر دیا ہے اب ہو یہ رہا ہے کہ ملتان روڑ سکیم موڑ سے چوبرجی،موڑ سمن آبادجانے والی ٹریفک،اسی طرح شیراکوٹ بند روڑ سے آنے والی ٹریفک تیسرا ملتان روڑ سے آنے والی وہ ٹریفک جو یو ٹرن لے کر واپس موڑ سمن آباد یا دیگر جگہوں پر جاتی ہے تینوں اطراف سے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، ویگنوں کے جمع ہونے سے ایسا اژدھام مچا ہے کہ اللہ کی پناہ کیو نکہ یو ٹرن انتہائی قریب ہے جس سے تین طرفہ ٹریفک اکٹھی ہو جاتی ہے نہ سیدھے جانے والوں کو راستہ اور نہ ہی یو ٹرن لے کر سکیم موڑ اور موڑ سمن آباد جانے والی ٹریفک اس مقام پر پھنس جاتی ہے۔ خدارا سی ٹی اوصاحب چوک یتم خانہ پوائنٹ کا وزٹ کریں اور بند روڑ سے آنے والی ٹریفک جس نے سکیم موڑ کی طرف جاتا ہے اس پوائنٹ سے بیئریر ہٹا کر اس ٹریفک کو پہلے کی طرح اسی راستے سے بحال کروائیں اور عوام کو زہنی پریشانی سے نجات دلائیں۔ (فرحان شوکت ہنجرا ، لاہور)