مکرمی ! پاکستان میں جیسے جیسے آئی ٹی یعنی انفارمیشن ٹیکنا لوجی ترقی کرتی جا رہی ہے لوگوں نے بھی اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرنا شروع کردی ہیں جبکہ بہت سے پاکستانی آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے جاب کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں آئی ٹی کی تعلیم مہنگی ہونے کی وجہ سے ہر نوجوان کی دسترس میں نہیں ہے اس لئے کچھ تعلیمی ادارے کم فیس لے کراور کچھ آن لائن آئی ٹی کی تعلیم فراہم کر رہے ہیں جس کی مدد سے بہت سے نو جوان اب گھر بیٹھے ہزاروں روپے یومیہ کما سکتے ہیںمگرموجودہ دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت بہت کم اداروں میں دی جارہی ہے جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اساتذہ خود جدید ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے جدید ٹولز سے ناقف ہیں ای بکس کی سرور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بند ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹل کتب کی ریڈنگ بند کی جا رہی ہے جو طلباء اور کتب بینی کا ذوق رکھنے والوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے یکم جولائی سے ای بکس کی سروسز بند کرنے کے اطلاعات ہے ای بکس کی سروس سے دنیا بھر کے نوجوان لطف اندوز ہو رہے تھے۔ ای بکس سرور پر کئی کتب مفت ڈائون لوڈ کرکے پڑھی بھی کی جا سکتی تھیںجبکہ لا تعداد افراد ان کتب کو ڈائون لوڈ بھی کر چکے تھے مگر اب ڈائون لوڈ ہونے کے با وجود ان کتب کا انٹرنیٹ پر کھلنا بند ہو گیا ہے کچھ عرصے قبل ایپل نے بھی ایسا ہی کیا تھا ای بکس کی بندش کتب بینی کا شوق رکھنے والوں کے ساتھ سب ہی کو متاثر کر رہی ہے۔( سیدہ سونیا منور)