اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قربانی کے لئے دو اونٹ اور 4 بکرے خرید لئے ، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے قربانی کا جانور خریدنے جاتے ہیں، شیخ رشید نے کہا بیماری کے باوجود خود مویشی منڈی گیا، بھاؤتاؤ کرنے بعد دو خوبصورت اونٹ ساڑھے تین لاکھ میں خرید لئے ۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے نکلے توقیمتیں جان کر پریشان ہو گئے ، تاہم پھر انہوں نے 2 اونٹ اور چار بکرے خرید لئے ، شیخ رشید خریداری کے دوران بغیر ماسک کے منڈی میں گھومتے رہے اور جانوروں کو چھوتے بھی رہے ، شیخ رشید نے سکیورٹی اہلکاروں کو بھی بیوپاریوں کو تنگ کرنے سے منع کیا۔