واشنگٹن (نیٹ نیوز) کم عمر لڑکیوں کے ریپ اور خواتین کے جنسی استحصال کے جرم میں 23 سال کی قید کاٹنے والے ہالی ووڈ کے 68 سالہ پروڈیوسر ہاروی ونسٹن کے خلاف مزید 4 خواتین نے زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہنگری اور ایکواڈور کی ایک خاتون سمیت 2 امریکی خواتین نے بھی ہاروی وائنسٹن کے خلاف بیک وقت نیویارک شہر کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ہاروی ونسٹن پر نئے مقدمات دائر ہونے پر ان کے وکلا نے کیسز کو اپنے مؤکل کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے کیسز سے ثابت ہوا کہ فلم ساز کو جھوٹے اور پرانے کیسز میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔