لاہور(کلچرل رپورٹر) بیوٹیشن روبی شہزاد نے عید الاضحٰی سے قبل بیوٹی سیلونز کی بندش پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید سے قبل بیوٹی سیلونز کی بندش بہت بڑی زیادتی ہے اس بندش سے ہزاروں بیوٹیشنز بیروزگار ہوجائینگی اور وہ عید بھی نہیں منا سکیں گی۔ایک سوال کے جواب میں روبی شہزادنے کہاکہ سیلونز بندہونے سے بلڈنگ کا کرایہ اور بجلی کے بلز بھی بمشکل ادا کرپارہی ہیں۔