کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 201.63پوائنٹس اضافے سے 39614.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ58.84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مہنگے شیئرز کی خریداری کا رجحان غالب رہنے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 15 ارب41 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 201.63پوائنٹس اضا فے سے 39614.18پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 165.73 پوائنٹس اضافے سے 18969.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس592.66 پوائنٹس اضافے سے 67135.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 63.35 پوائنٹس اضافہ سے 29006.72 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر 345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 203 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔