واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ اقوام متحدہ میں بطور امریکی سفیر نامزدگی سے دستبردار ہو گئیں۔ ہیدرنوئرٹ نے کہا میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی نامزدگی کیلئے اعتماد کرنے پر صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی شکر گزار ہوں تاہم اپنے خاندان کے بہترین مفاد میں اس نامزدگی سے دستبردار ہوتی ہیں۔