کراچی(سپورٹس ڈیسک) شاہد خان آفریدی نے آئی سی سی قوانین پر اعتراض اٹھادیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں کرکٹ میچوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’میچ کے دوران امپائر بولر کی کیپ کیوں نہیں پکڑ سکتے ؟‘شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ امپائر بھی ٹیم اور مینجمنٹ کے ہمراہ ببل میں ہی ہوتے ہیں یہاں تک کہ میچ کے اختتام پر ہاتھ بھی ملاتے ہیں تو کیپ پکڑنے کی اجازت نہ ہونا عجیب بات ہے ۔