مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں130 یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول پر دھاوا بول دیا،اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ مھند الانصاری کے مسجد میں داخل ہونے پر چار ماہ کی پابندی لگادی۔مغربی کنارہ کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ،جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں،صیہونی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی اور 3فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا،دوسری طرف صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے مزید مکان مسمار کر دیئے جس کے بعد جولائی سے اب تک قابض صہیونی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 24 مکانات مسمار ہو چکے ہیں۔غزہ میں کورونا وائرس کے باعث بند سکول 5 ماہ بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔