ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کورونا کا شکار ہونے کے باعث بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی قومی سیاست میں انٹری دے دی ۔ آصفہ بھٹو زرداری کی سربراہی میں گیلانی ہاؤس سے ریلی نکالی گئی، جو گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی۔آصفہ بھٹوخصوصی ٹرک پرسوار کارکنوں کے نعروں کاہاتھ ہلاکرجواب دیتی رہیں۔آصفہ کا انداز بالکل بے نظیر بھٹو والا تھا۔سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان بھی بڑی تعداد میں اپنے کارکنوں کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک پہنچے ، ڈنڈا بردار فورس جے یو آئی کے قافلے کے ہمراہ رہی۔بعدمیں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازبھی سٹیج پرپہنچ گئیں،سٹیج پر اس وقت تاریخی مناظردیکھنے میں آئے جب دوسابق وزرائے اعظم کی بیٹیوں مریم نوازاورآصفہ بھٹوزرداری ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرگرمجوشی سے کارکنوں کے نعروں کاجواب دیتی رہیں،اس سے پہلے گھنٹہ گھرچوک پہنچنے پرمریم نوازترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے ساتھ گاڑی کی چھت پربیٹھ گئیں۔ادھر سندھیلیانوالی سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے سید علی بابا، کمالیہ سے سابق ایم این اے اسد الرحمن، خالد وڑائچ اپنے ورکرز کیساتھ مسلم لیگ (ن) کی قائد کا انتظار پیرمحل انٹر چینج پر کرتے رہے ، مریم نواز وہاں پر رکے بنا ہی ملتان جلسے میں چلی گئیں ، مریم نواز کے نہ رکنے پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ن لیگ کی قیادت ملتان جلسے میں شرکت کی بجائے اپنے کارکنوں سمیت گھروں کو واپس چلی گئی۔