لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شیرا کو ٹ میں ڈرین سسٹم کی بحالی کیلئے درخواست ایم ڈی واسا کو بجھواتے ہوئے نمٹا دی عدالت نے ایم ڈی واسا درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا جسٹس شجاعت علی خان نے آصف عباس مومن کی درخواست پر موقف اختیار کیا کہ واسا کی جانب سے نیا ڈرین سسٹم نصب کیا گیاواسا کی ڈرین سسٹم کو نصب کر کے اب بحال نہیں کر رہا ہے۔عدالت واسا حکام کو ڈرین سسٹم بحال کرنے کا حکم دے ہائیکورٹ نے درخواست ایم ڈی واسا کو فیصلے کے لیے بجھواتے ہوئے نمٹا دی۔