پرتھ (سپورٹس ڈیسک) مارک ہیرس، ٹریوس ہیڈ اور آرون فنچ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالئے ۔ مارکوس ہیرس اور آرون فنچ نے اپنی ٹیم کو 112 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ مارکوس ہیرس 70، ٹریوس ہیڈ 58، آرون فنچ 50 اور شان مارش 45 بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارت کی طرف سے ایشانت شرما اور ہنوما ویہاری نے 2، 2 جبکہ جسپریت بمرا اور اومیش یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو پرتھ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ٖفیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے آرون فنچ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 50 رنز ، عثمان خواجہ 5 ،مارک ہیرس 70 رنز ، پیٹر ہینڈزکامب 7 ،شان مارش 45 اور ٹریوس ہیڈ 58 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنالئے تھے ۔ کپتان ٹم پین 16 اور کمنز 11 رنز پر کھیل رہے تھے ۔