لاہور (کر ائم رپورٹر) پولیس فور س کی اکاؤنٹیبلٹی اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے لیے پہلی مرتبہ پنجاب پولیس نے ڈسپلن میٹرکس کو متعارف کروا یا ہے اور اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، امجد جاوید سلیمی کی ہدایت پر سٹینڈنگ آرڈر جاری کر دیا گیا ہے ۔ سٹینڈنگ آر ڈر کے مطابق ڈسپلن میٹرکس کا بنیادی مقصد مستقل بنیادوں پر ایک ڈسپلنری طریقہ کار طے کرنا ہے جس کے تحت آئندہ کوئی بھی افسر اپنی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کسی بھی اہلکار کو سزا نہیں دے سکے گااور اس کے لیے اسے وضع کیے گئے ڈسپلن میٹرکس کے مطابق کام کرنا ہو گااور یہ ڈسپلن میٹرکس انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق بنایا گیا ہے جس میں 13قسم کے مس کنڈکٹ کو طے کر دیا گیا ہے ۔