کوئٹہ، مہمند (آن لائن، نمائندہ 92 نیوز)بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث پیرکو پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ، لوٹی میں نامعلوم دہشتگردوں نے لوٹی گیس فیلڈ سے پیکو گیس جانے والی 28انچ قطر پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث پیرکوہ پلانٹ کوگیس کی فراہمی معطل ہوگئی ، لیویز اہل کاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ دریں اثنا بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک 21 گھنٹے بعدبحال کردیا گیا جعفر ایکسپریس پنڈی کیلئے کوئٹہ سے روانہ ہوگئی، پیر کے روز نامعلوم شر پسندوں نے ریلوے ٹریک کو اڑا دیا تھا۔ مہمند کی تحصیل بائیزئی سب ڈویژن بیدمنئی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 10 سالہ بچی سدرہ زخمی ہوگئی، سدرہ مال مویشی چرانے گئی تو دھماکے کی زد میں آگئی، رشتہ دار دھماکے کی آواز سن کر پہاڑ پر گئے تو سدرہ زخمی حالت میں پڑی تھی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔