لندن(سپورٹس ڈیسک)یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کو ہرانے والی انگلینڈ کی ٹیم پر بھاری جرمانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاپ فور مقابلے میں انگلش شائقین کی طرف سے یورو کپ 2021 ء کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ۔ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ انگلینڈ کے خلاف الزامات میںپنالٹی سٹوکس کے مرحلے میں انگلش تماشائیوں نے مخالف وکٹ کیپر پر لیزر لائٹ کا استعمال کیا ، ڈنمارک کے قومی ترانے کے دوران انگلش تماشائیوں کی ہلڑ بازی جبکہ آتش بازی کی روشنی سے بھی کھیل میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔ یورو کپ کی انتظامیہ اس ضمن میں تحقیق کر رہی ہے اور قوی امکان ہے کہ انگلینڈ پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔