کیلفورنیا( ویب ڈیسک) فیس بک نے امریکہ میں ایک نئی ٹیب متعارف کرائی ہے جو آپ کی ہدایت کے تحت خبریں دکھاتی ہے اور اسے براہِ راست موبائل ایپ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔چند روز قبل کچھ منتخب امریکی صارفین کی فیس بک ایپ پر ایک ٹیب نمایاں ہے جو ظاہر ہے تجرباتی یا آزمائشی طور پر جاری کیا گیا ہے ۔ اس تناظر میں آپ فیس بک کی بعض پوسٹس کی ترجیحات کے علاوہ خصوصی طور پر خبروں کی فیڈ کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ اس ٹیب کے ذریعے آپ نہ صرف فیس بک سٹوریز پر قابو رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنی پسند کے موضوعات کی خبروں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں اور یہ سب کام براہِ راست ایپ پر کیا جاسکتا ہے ،‘ فیس بک کے عہدے دار کیمبل براؤن نے یہ سب اپنے بلاگ میں بتایا ۔