دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے گیندبازوں کی جاری کردہ درجہ بندی کی فہرست میں قومی ٹیم کے مایہ ناز گیند باز محمد عباس ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔29 سالہ تیز گیند باز گزشتہ سال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان تھے تاہم پاکستان کی ٹیم اس دوران کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے وہ درجہ بندی میں نیچے آ گئے ہیں۔