برلن (این این آئی،نیٹ نیوز )جرمن چانسلرانگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،اس نئی لہر سے بچنے کیلئے جرمنی کو سمارٹ ہونا پڑیگا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ ویکسین لگانے کا سست آغاز باعث مایوسی ہے ،تاہم تمام ویکسین سنٹرز جلد ہی مکمل طور پر فعال ہوتے ہوئے اس عمل میں تیزی لے آئیں گے ۔کورونا لاک ڈاؤن کو نرم کرنے کا سلسلہ مرحلہ وار ہونا چاہئے تاکہ تیسری لہر سے بچا جا سکے ۔ اس کا انحصار جرمن عوام پر ہے کہ وہ تیسری لہر سے بچنے کی خاطر کیا اقدامات اختیار کرتے ہیں۔ اگر حکومت نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا تو جرمنی میں عالمی وبا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہو سکتا ہے ۔ جرمنی کی وفاقی حکومت نے تمام سولہ صوبوں کی مشاورت سے لاک ڈاؤن کو سات مارچ تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ حجام اور سکولوں کو دوبارہ کھولنا اولین ترجیح ہے ۔ سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ ایک بہاردانہ قدم ہو گا۔