لاہور( کامرس ڈیسک )ڈیسکون نے اپنے قیام کی 41ویں سالگرہ پاکستان کے سب سے کامیاب کاروباری ادارے کی کامیابی کے اور سال کے طور پر منایا۔ڈیسکون انجینئرنگ کے سی ای او فیصل داؤد کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دن ڈیسکون کے لئے اپنے قیام کی سالگرہ سے کہیں بڑھ کر ہے ۔ رنگا رنگ شام کی میزبانی معروف اداکار اور موسیقار احمد علی بٹ نے کی جبکہ برطانوی پنجابی میوزیکل گروپ RDBنے اپنے گیتوں سے محفل میں جان ڈال دی۔