برن( ویب ڈیسک) سائمن برجر کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے اور ان کی وجہِ شہرت وہ فن پارے ہیں جو یہ ہتھوڑے اور چھینی کی مدد سے شیشے میں خاص انداز سے دراڑیں (بال) ڈال کر تخلیق کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ لیمی نیٹڈ شیشہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ ہتھوڑے اور چھینی کی پہلی ضرب سے ٹوٹتا نہیں بلکہ اس میں صرف ڈراڑیں پڑتی ہیں جب ان تصویروں کو قریب سے دیکھا جاتا ہے تو یوں لگتا ہے جیسے شیشے میں بے تحاشا دڑاڑیں آگئی ہیں اور وہ ٹوٹنے والا ہے ۔ لیکن کچھ فاصلے سے دیکھنے پر پتا چلتا ہے کہ وہ تو دراصل ایک تصویر ہے ۔سائمن اگرچہ مصور ہیں لیکن انہوں نے بڑھئی (کارپنٹر) کے کام کی باقاعدہ تربیت بھی لے رکھی ہے ۔