اسلام آباد(شوبز ڈیسک) اداکار سمیع خان نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے کم استعمال کے قائل ہیں ۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی فلموں کی تشہیر کے لئے سوشل میڈیا پر انحصار نہیں کرتے ہیں ۔فلم کاف کنگنا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم نہ صرف ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے بلکہ اس میں شائقین کو محب الوطنی بھی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ خود پر تنقید کو مثبت لیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔