لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈیفنس لاہور میں معاشی حالات سے تنگ 39سالہ شخص نے پھندہ لیکر خودکشی کرلی، حجرہ شاہ مقیم کا رہائشی ذوالفقار کچھ عرصہ سے لاہور میں محنت مزدوری کررہا تھا، وہ معاشی حالات کے باعث تنگ تھا،گزشتہ روز اس نے دلبرداشتہ ہوکر زیر تعمیر مکان میں پھندہ لیکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔