لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈیفنس کے علاقہ میں سرونٹ کوارٹر سے ملنے والی خاتون کی نعش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔ مقتولہ کے لواحقین لاش تدفین کے لئے آبائی شہر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ڈیفنس بی پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے شوہر علی گوہر کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ خاتون خالدہ کے بھائی علی احمد کے بیان پر درج کیا گیا۔ مقدمہ مدعی کے مطابق میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا،جس پر خالدہ کو تشدد کرکے اور گلے میں پھندہ دیکر قتل کیا گیا۔