واشنگٹن( آن لائن ) دنیا کی تین عالمی طاقتوں، امریکا، چین اور روس نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افغانستان ان میں سے کسی کے لیے کبھی بھی خطرے کا سبب نہ بنے ۔امریکی وزار ت خارجہ کے مطابق تین عالمی طاقتوں نے اس بات کو بھی یقینی بنانے پر رضامندی ظاہر کی کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے حق کو بھی استعمال کرے ۔ تین ملکوں کے نمائندوں نے افغانستان میں امن اور استحکام کے قیام کے سلسلے میں اپنی حکمت پر بات چیت کیلئے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے ۔